Monday, February 17, 2020

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آج کرتارپور کا دورہ کریں گے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آج کرتارپور کا دورہ کریں گے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آج گردوارہ کرتارپور ، شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے اور تعلیمی ادارے میں طلباوطالبات سےملاقات کے ساتھ خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے، انتونیو گوتریس لاہور میں پولیو مہم میں حصہ لیں گے اور گردوارہ کرتارپورکادورہ بھی کریں گے ، جہاں سکھ برادری سےملیں گے جبکہ شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد بھی جائیں گے۔

دورے کے دوران یو این سیکریٹری جنرل نجی یونیورسٹی میں ماڈل یونائیٹیڈنیشن کی تقریب میں شرکت کریں گے اور لاہوریونیورسٹی آف سائنسزمیں طلباوطالبات سےملاقات کے ساتھ خطاب بھی کریں گے۔

گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے انتونیو گوتریس کےاعزاز میں شاہی قلعہ میں خصوصی عشائیے کااہتمام کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس لاہورپہنچے تو وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے معزز مہمان کااستقبال کیا، انتونیوگوتریس کوبچوں نےگلدستے بھی پیش کیے۔

یاد رہے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقات کی تھی ، ملاقاتوں میں علاقائی سیکورٹی، مسئلہ کشمیر، افغانستان میں مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یو این فوجی مبصرگروپ کو کشمیرمیں رسائی دینے پر شکرگزار ہیں، خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تقلید ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bF2rSC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times