
خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ کیا گیا ، حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر بھیجا جارہاتھا۔
پولیس کاکہناہے کہ شہید اہلکار کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شکیل اور عطااللہ زخمی ہیں، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
گذشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے بگوانی گاؤں میں مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد مارے گئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SRmCUN
0 comments: