
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے، انتونیو گوتریس لاہور میں پولیو مہم میں حصہ لیں گے اور گردوارہ کرتارپورکادورہ بھی کریں گے ، جہاں سکھ برادری سےملیں گے جبکہ شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد بھی جائیں گے۔
دورے کے دوران یو این سیکریٹری جنرل نجی یونیورسٹی میں ماڈل یونائیٹیڈنیشن کی تقریب میں شرکت کریں گے اور لاہوریونیورسٹی آف سائنسزمیں طلباوطالبات سےملاقات کے ساتھ خطاب بھی کریں گے۔
گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے انتونیو گوتریس کےاعزاز میں شاہی قلعہ میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا جائے گا۔
گذشتہ روز اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس لاہور پہنچے تو وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے معزز مہمان کا استقبال کیا، انتونیوگوتریس کو بچوں نے گلدستے پیش کیے۔
یاد رہے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقات کی تھی، ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی، مسئلہ کشمیر، افغانستان میں مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یو این فوجی مبصرگروپ کو کشمیر میں رسائی دینے پر شکرگزار ہیں، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تقلید ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2vJB756
0 comments: