Monday, February 17, 2020

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بہادر پاکستانی خواتین اور مردوں کو خراج تحسین پیش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بہادر پاکستانی خواتین اور مردوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بہادر پاکستانی خواتین اور مردوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یو این امن مشنز میں پاکستان سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس امن مشن میں خدمات انجام دینے والے کچھ بہادر پاکستانی خواتین اور مردوں کے ساتھ ملاقات کی، جو متاثر کن رہی۔ انتونیو گوتریس نے پاکستانی بہادر خواتین اور مردوں کی قربانی اور خدمات کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

خیال رہے کہ انتونیو گوتریس پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پانچ روزہ دورے پر آئے ہیں، گزشتہ روز انھوں نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

سیکریٹری جنرل نے گزشتہ روز نسٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی دستوں نے دوسروں کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان کے دستے امن کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں، پاکستان کے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد جوانوں نے امن مشنز میں کام کیا، پاکستانی افسران امن مشن میں فرسٹ کمانڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں، امن مشنز میں پاکستانی افواج کے 157 جوانوں نے شہادت پائی، پاکستانی افواج ، پولیس اور سویلینز کا عزم امن مشن کے لیے شان دار ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P1eHTZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times