
پوسٹر میں بشریٰ بی بی کے ہاتھوں کے پاس کرسٹل بال دکھائی گئی ہے، جس پر درج ہے’تو نے کیسا جادو کیا‘؟ جمائما نے اردو کیپشن کا انگریزی ترجمہ کر کے مزاحیہ ایموجیزبنا دیے، لکھا کسے لالی ووڈ کا پوسٹر پسند نہیں؟
وزیراعظم عمران خان کے فلمی انداز کے پوسٹر پر جمائما گولڈ سمتھ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لاہور میں ایک دوست نے اس لالی ووڈ پوسٹر کی نشاندہی کی ہے۔
پوسٹر ٹوئٹ کر کے جمائما نے بیان دیا کہ کسی کی تضحیک نہیں چاہتی، آپ میں سے زیادہ تر افراد کی طرح مجھے بھی یہ مضحکہ خیز لگا، پاکستانی فلمی پوسٹرز، سٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ کی دلدادہ ہوں۔
فلمی پوسٹر میں عمران خان کے پس منظر میں نئی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دکھایا گیا ہے جبکہ پوسٹر میں جمائما کو بھی سفید قمیص اور دوپٹے میں چھوٹا کر کے دکھایا گیا ہے۔ عمران خان کی دوسری بیوی ریحام خان کو نہیں دکھا گیا۔
Who doesn’t love a Lollywood poster? Spotted today by a friend in Lahore...
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) February 17, 2020
Caption: “what kind of black magic did you do?” ??? pic.twitter.com/yvk0a3vO7C
واضح رہے کہ جمائما، عمران خان کی پہلی بیوی تھیں جبکہ ریحام دوسری بیوی تھیں جن سے علیحدگی ہوئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38DBywD
0 comments: