
وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا ہے کہ حکومت سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت کے سلسلے کو روکنا چاہتی ہے، اپوزیشن ہمیں مسئلہ بتائے کیونکہ ہم خود آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی کے خواہش مند نہیں ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ’انصاف کا نظام اور سرعام احتساب تحریک انصاف کی بنیاد ہے، اگر ہم نعرے کو چھوڑ دیں گے تو کارکنان سوال کریں گے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے جاتے جاتے میثاق جمہوریت کیا، اُن کی خواہش تھی پر نوازشریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے مگر اب دونوں جماعتیں اس کی مخالف کررہی ہیں، جس کا مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن شفافیت کو یقینی بنانا ہے، سیاست میں خرید و فروخت پی ٹی آئی کو سوٹ نہیں کرتی، ہمیں بتایاجائےمسئلہ کیا ہے کیونکہ ہم خود آرڈیننس کےذریعے تبدیلی لانا نہیں چاہتے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں کہ سیاست میں خرید و فروخت کا سلسلہ فوری طور پر بند ہو تاکہ اراکین نیک نیتی کے ساتھ عوام اور ملک کی خدمت کریں۔
واضح رہے کہ آئندہ ماہ سینیٹ کے نصف فیصد نشستوں پر نئے اراکین کا انتخاب ہوگا، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے اپنے امیدوار کو کامیاب کروانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ میں شامل اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qFdp1I
0 comments: