
برطانیہ میں ڈیڑھ ہزار کے قریب رضاکاروں کو کورونا ویکسین کی غلط ڈوز دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین پر کام کرنے والے برطانوی ماہرین نے بڑی غلطی کردی اور ڈیڑھ ہزار کے قریب رضاکاروں کو غلط ڈوز دی گئی۔
یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے محققین نے کورونا ویکسین کے نتائج جاننے کے لیے کلینکل ٹرائل کا آغاز کیا۔ جس کے لیے متعدد افراد نے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کیا اور ویکسین لگوائی۔
ڈیڑھ ہزار کے قریب رضاکاروں کو ویکسین کی پوری خوراک دینے کے بجائے غلطی سے آدھی خوراک دی گئی اور غلطی معلوم ہونے کے باوجود رضاکاروں کو اندھیرے میں رکھا گیا اور سچائی نہیں بتائی گئی۔
دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 39 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 22 لاکھ 47 ہزار 715 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 57 لاکھ 30 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 59 لاکھ 48 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 54 ہزار 213 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 522 اور ایک کروڑ 7 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 143 اور 92 لاکھ 30 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ML6xAG
0 comments: