Thursday, October 27, 2022

پاکستان کی شکست پر زمبابوین صدر کا دلچسپ ردعمل

پاکستان کی شکست پر زمبابوین صدر کا دلچسپ ردعمل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر زمبابوے کے صدر نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جہاں بہترین کاکردگی پر اپنی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے وہیں انہوں نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ اگلی بار اصلی مسٹر بین کو زمبابوے بھیجئے گا۔

صدر ایمرسن منانگاگوا کی یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

میچ سے قبل زمبابوے کے شہریوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم پاکستان سے بدلہ لیں گے کیوں کہ ایک ایگریکلچر پروگرام میں پاکستان نے ہمیں اصلی مسٹر بین کے بجائے ان کا ہمشکل جعلی مسٹر بین بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی مسٹر بین عارف کو 2016 میں زمبابوے میں ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے ہرارے انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ایک کامیڈی نائٹ میں شرکت کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/nDN3dg0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times