
گلگت بلتستان میں بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کے کردار سامنے آ گئے اور ہندوستان کے تمام مہرے ایک ایک کر کے بے نقاب ہونے لگے۔ساؤتھ ایشن ڈیموکریٹک فورم کے تمام بورڈ ممبر کے استعفوں، آرنب گوسوامی اسکینڈل کے بعد اب بھارت کی گلگت بلتستان میں شر انگیزیوں کے شواہد منظر عام پرآ گئے۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان مہدی شاہ رضوی نے پاکستان مخالف بیانیے کے لیے ہندوستان کے ہاتھوں استعمال ہونے کا اعتراف کر لیا۔
سید حیدر شاہ رضوی (مرحوم) کے بیٹے مہدی شاہ رضوی نے انکشاف کیا کہ انٹرنیشنل فورمز اور مافیاز نے اُن کے والد کو گمراہ کر کے پاکستان مخالف بیانیے پر مجبور کیا، پیسے کمائے اور پھر وہی کہانی اِن کے ساتھ بھی دہرائی گئی۔
مہدی شاہ رضوی نے گلگت بلتستان میں متعدد کرداروں کی پاکستان مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے میں معاونت کا انکشاف کیا۔ مہدی شاہ رضوی نے انکشاف کیا کہ ان کو لالچ دے کر مجبور کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف یورپ (اٹلی) میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر احتجاج کروں۔
سید حیدر شاہ رضوی کا انتقال 2015 میں ہوا تھا اور وہ بلتستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے بانی تھے۔ سید حیدر شاہ رضوی کی موت کو ایجنسیوں پر ڈال کر اُن کے بیٹے مہدی شاہ کو ورغلایا گیا۔ مہدی شاہ نے ان کرداروں کے اُکسانے پر پاکستان مخالف بیانیہ اپنایا اور فرانس میں سیاسی پناہ کی درخواست دی۔
مہدی شاہ نے بتایا کہ اٹلی میں امجد مرزا نے ان سے رابطہ کیا اور گلگت بلتستان کو بھارت کا حصہ قرار دیتے ہوئے اشتعال دلایا اور یقین دلایا کہ بھارت ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ میری اٹلی سے جاری شدہ ویڈیوز میں اداروں کے خلاف تمام اسکرپٹ لکھ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اقوامِ متحدہ میں نمائندگی کا لالچ دیا گیا اور مودی سے ملاقات بھی کروانے کا کہا گیا تھا۔ مجھے پاکستان کے خلاف آن لائن کانفرنسوں میں بھی شرکت کرائی گئیں۔
مہدہ شاہ نے انکشاف کیا کہ بہت سے نوجوانوں کو پاکستان اور فوج کے خلاف اُکسایا جاتا ہے۔ یواین ہیومن رائٹس سیشن کے دوران ہی مجھے پاکستانی فوج کے خلاف بولنے کا اسکرپٹ دیا گیا اور یورپ میں پاکستان مخالف احتجاج کے لیے 200 لوگوں کی اسپانسرشپ کی یقین دہانی کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شوکت کشمیری، سنگِ سیرنگ حسن اور وجاہت حسن خان را کے لیے کام کرتے ہیں اُن سے رابطہ ہوا جبکہ امجد ایوب مرزا، سجاد راجہ، شوکت کشمیری بھی راکے ایجنٹ ہیں۔
مہدی شاہ نے نیشنل ایکولٹی پارٹی سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر کا پاکستان سے رشتہ ہے اور ہماری منزل پاکستان کا ساتھ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2L93stJ
0 comments: