Wednesday, February 17, 2021

سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی اسکروٹنی شروع ہو گئی

سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی اسکروٹنی شروع ہو گئی

سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی اسکروٹنی شروع ہو گئی ہے جب کہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے اعتراضات سننے اور جانچ پڑتال کے بعد کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔

اسلام آباد سے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، یوسف رضا گیلانی کے کاغذات پر پی ٹی آئی نے اعتراضات اٹھا دیئے جس کا فیصلہ آج متوقع ہے۔

پیپلزپارٹی کی شیری رحمان، پلوشہ خان، سلیم مانڈوی والا، فرحت اللہ بابر، جام مہتاب ڈاہر اور دوست علی جیسر کےکاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

لاہور میں پارٹی ٹکٹ نہ جمع کرانے پر مسلم لیگ ن کےامیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظورنہ ہو سکے۔ انہیں شام پانچ بجے کا وقت دیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے تمام امیدواروں اور ق لیگ کے کامل علی آغا کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3atuUMJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times