Sunday, October 20, 2019

عوامی نیشنل پارٹی نے اپنائی جے یو آئی(ف) کی راہ، حکومت کرے گی اب نئے چیلنج کا مقابلہ

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان
عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اب علیحدہ علیحدہ حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گی بلکہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا مشترکہ فیصلہ کریں گی۔

اے این پی رہنما میاں افتخارحسین کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے امیر حیدر خان ہوتی سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا تھا کیونکہ وہ اے این پی کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے تھے۔میاں افتخار حسین نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمان نے فون کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے مولانا کا پیغام اسفندیار خان تک پہنچادیا اور ساتھ ہی حکومت کو مذاکرات کرنے سے بھی منع کردیا،اب مذاکرات کوئی بھی جماعت تنہا نہیں کرے گی اور یہ کہ حکومت سے بات چیت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کرے گی جو سب کے لیے قابل قبول ہوگا۔

مزید پڑھئے: جے یو آئی (ف) نے حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے

یاد رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی(ف) نے حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات منسوخ کر دیئے ہیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2oPq8nW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times