Sunday, October 20, 2019

سگریٹ پینے والوں کیلئے ایسی وارننگ جاری کردی کہ ہر طرف خوف کی لہر دوڑ پڑی

سگریٹ نوش
سگریٹ نوش سگریٹ کی تعداد کم کرکے سمجھتے ہیں کہ اب ان کی صحت کو کم نقصان پہنچے گا مگر کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔

ماہرین نے 25ہزار سگریٹ نوشوں پر تجربات کے بعد بتایا ہے کہ چند سگریٹ پینے والے شخص کے پھیپھڑوں کو بھی معمولی کمی کے ساتھ اس سے اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا دو پیکٹ سگریٹ پینے والے شخص کے پھیپھڑوں کو۔

سائنسدانوں نے تحقیق میں شامل ان تمام افراد کی سگریٹ پینے کی عادت کے بارے میں معلوم کیا کہ کون کتنے سگریٹ پیتا ہے۔ پھر ان کے پھیپھڑوں کے فنکشن کے ٹیسٹ کیے اور سگریٹ کی تعداد کے ساتھ ان کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ جو لوگ روزانہ 30سگریٹ پیتے ہیں ان کے پھیپھڑے سگریٹ نہ پینے والوں کی نسبت 11.24ایم ایل سالانہ کم کام کرتے تھے۔

جو لوگ روزانہ 5یا اس سے کم سگریٹ پیتے تھے ان میں یہ شرح صرف 7.65ایم ایل سالانہ کم تھی، جو کہ بہت معمولی فرق ہے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر الزبرتھ السنر کا کہنا تھا کہ ”روزانہ پانچ یا اس سے کم سگریٹ پینا انسان کی صحت کے لیے اس سے کہیں زیادہ نقصان دہ ہے جتنا کہ عام لوگ سوچتے ہیں۔ دو پیکٹ پینے والوں اور پانچ سگریٹ پینے والوں کے پھیپھڑوں کی کارکردگی میں جو کمی واقع ہوتی ہے اس میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VZ6DFm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times