Saturday, February 13, 2021

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 31 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے

کورونا

پاکستان میں کورونا کی یلغار جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 31 کورونا مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس کے تحت ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 31 مریضوں کے انتقال کے بعد مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 307 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں چونتیس ہزار 475 ٹیسٹ اور ایک ہزار 404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.07 فیصد ہوگئی۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 635 ہوگئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37aSjjO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times