Friday, September 4, 2020

راولپنڈی کی عوام خوشی سے نہال، وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشخبری سنادی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ 50ارب روپے کا میگا منصوبہ ہے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبےکی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بورڈ کے تیسرے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ 50 ارب روپے کا میگا منصوبہ ہے، رنگ روڈ بننے سے شہریوں کے ٹریفک مسائل حل ہوں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگوں سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے،علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے میں طے کردہ ٹائم لائن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں دیگر 10منصوبوں کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

سردار عثمان بزدار نے پی پی پی پراجیکٹ کے لیے پراسیس مدت کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی موڈ میں منصوبوں کو جلد سے جلد آن گراؤنڈ ہونا چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32YKhIb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times