
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی سے متعلق کہا ہے کہ پی پی پی خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں ہم سندھ سے 10 نشستیں جیتیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ صرف تب ممکن ہے جب آپ دوسری جماعتوں کے ممبران خریدیں، یہی روایات کو جاری رکھنے کےلیے پیپلز پارٹی اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرتی ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائے۔
وزیر اعلیٰ سندہ کہ رہے ہیں ہم سندہ سے دس نشستیں جیتیں گےظاہر ہے یہ صرف تب ممکن ہے جب آپ دوسری جماعتوں کے ممبران خریدیں، یہ ہی وہ روایات ہیں جن کو جاری رکھنے کیلئے پیپلز پارٹی اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرتی ہے اور خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو اپنے ریکارڈ کاحصہ بنائے pic.twitter.com/pwpPFN66cQ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 14, 2021
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZdC3Ku
0 comments: