Friday, January 15, 2021

پیٹرول اور گیس مہنگی کرنا عوام سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے، قمر زمان کائرہ

 پیٹرول اور گیس مہنگی کرنا عوام سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوچکا کہ استعفوں کے ذریعے سینیٹ الیکشن نہیں رکوائے جا سکتے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نےکہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں جانے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ کہ نئے نئے یوٹرن لینے پر وزیراعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کو تسلیم کر لیا، پی آئی اے کا طیارہ روکے جانا بدحالی کی بدترین مثال ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور گیس مہنگی کرنا عوام سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد ہے انتخابی نہیں، فیصلہ ہوچکا استعفوں کے ذریعے سینیٹ الیکشن نہیں رکوائے جاسکتے، انتخابی عمل میں حصہ لےکر حکومت کو مزید ایکسپوز کریں گے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ملکی انتخابات کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں پیپلزپارٹی بھرپور حصہ لے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nVBdwc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times