
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو بھی تیار نہ ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج کا دن عوام کے محافظوں…
انہوں نے کہا کہ حکومت دن رات شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لیے مصروف عمل ہے لیکن پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ٹولہ جلسے کی آڑ میں عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے۔
آج کا دن عوام کے محافظوں اور عوام دشمنوں میں فرق جاننے کا دن ہے؛
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 13, 2020
ایک طرف حکومت جو دن رات شہریوں کو جان لیوا کورونا سے بچانے کیلئے مصروف عمل ہے تو دوسری جانب PDM کا 'ڈنڈا بردار بھپرا ٹولہ' جو جان بوجھ کر جلسے کی آڑ میں معصوم عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جلسے کے لیے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی تاہم جھوٹوں کی راجکماری کا ایک اور جھوٹ بےنقاب ہوا۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔ بےروزگاروں کا ٹولہ اس طرح ایکسپوز ہو گا کہ پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو بھی تیار نہ ہو گا۔
حکومت کی جانب سے جلسے کیلئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی جس سے جھوٹوں کی راجکماری کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوا۔ البتہ قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائیگا! بیروزگاروں کا ٹولہ اسطرح ایکسپوز ہوگا کہ 11جماعتوں پر مشتمل PDM کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو تیار نا ہوگا!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 13, 2020
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37flYcm
0 comments: