
فرانس میں پولیس اصلاحات کے قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
فرانس کے درالحکومت پیرس میں ایک بار پھر ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے اور پولیس اصلاحات کے قانون میں تبدیلی پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مجوزہ قانون منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ مظاہرین نے احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر اسپرے کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ فرانسیسی شہری گذشتہ دو ہفتے سے اس متنازع قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مجوزہ قانون کے تحت پولیس افسران کی تصاویر منظرعام پر لانا جرم تصور ہو گا۔
اقوام متحدہ کے آزاد ماہرین پر مشتمل گروپ نے دو ہفتے قبل اپنی ایک رپورٹ میں فرانس پر زوردیا تھا کہ وہ اپنے اس مجوزہ متنازع سکیورٹی قانون پر نظرثانی کرے کیونکہ یہ قانون عالمی انسانی حقوق سے کوئی ’’مطابقت‘‘ نہیں رکھتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JY7OmY
0 comments: