Saturday, December 12, 2020

امریکہ میں کورونا ویکسین کا استعمال کل سے ہو گا

امریکہ میں کورونا ویکسین کا استعمال کل سے ہو گا

امریکہ میں کورونا ویکسین کا استعمال کل سے شروع کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سربراہ ویکسین ترسیل پروگرام جنرل گسٹوپرنا نے کہا ہے کہ پیر تک ملک بھر کے 145 مقامات پر ویکسین پہنچا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بدھ تک 636 مقامات پر کورونا ویکسین پہنچائی جائے گی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 21لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ11 ہزار 492 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 97 لاکھ 35 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 5 ہزار82 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 65 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 
 


from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3a6uY5a

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times