Friday, January 18, 2019

ہمارا سندھ حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں: فیصل واوڈا

ہمارا سندھ حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں: فیصل واوڈا
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو بھی غیر سنجیدہ بات کرے گا اسے جواب دیا جائے گا، میں نے اپنی انا پیچھے کر دی ہے سیاسی طور پر ایک دوسرے کو اچھا برا کہیں گے لیکن کام کریں گے۔

انہوں نے کہا میں بہت کچھ سندھ کو دینے کو تیار ہوں، صوبے کے چیف ایگزیکٹو مرادعلی شاہ ہیں اس لیے ان کو سپورٹ کروں گا، میں جتنا وفاق کا منسٹر ہوں اتنا ہی منسٹر میں پنجاب،بلوچستان اورپورے پاکستان کاہوں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ کو ان کی ڈیمانڈ سے زیادہ دینے کو تیار ہوں سڑکوں اور سیوریج لائنز کا مسئلہ ہے، سندھ حکومت کی مدد سے کرسکتا ہوں لیکن سعید غنی صاحب سے درخواست ہے کہ ان کے احکامات گراؤنڈ تک نہیں پہنچے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے علاوہ کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گراسکتا جب کہ ہمارا سندھ حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، اگر روٹی کپڑا مکان اورسب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گے تو سیاست دفن ہوجائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DkubwZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times