Wednesday, December 16, 2020

امریکی ادارے نے کورونا کٹ کی منظوری دے دی

امریکی ادارے نے کورونا کٹ کی منظوری دے دی

امریکی ادارے ایف ڈی اے نے کورونا کٹ کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی کمپنی کی تیار کردہ کٹ کے لیے نسخے کی ضرورت نہیں جبکہ ٹیسٹ کے نتائج اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے 20 منٹ میں بتائے جاسکیں گے۔

جنوری تک 30 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کٹس تیار کی جاسکیں گی جبکہ ایک کٹ کی قیمت 30 ڈالر ہوں گے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 55 ہزار 44 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 23 لاکھ 63 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 5 لاکھ 8 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 14 ہزار 577 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 73 لاکھ 92 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nt2Ltk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times