Sunday, January 16, 2022

جاڑے میں بھیگے موسم کا ایک اور اسپیل شروع ہونے کو

جاڑے میں بھیگے موسم کا ایک اور اسپیل شروع ہونے کو
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ کچھ مقامات پر موسم ابر آلود بھی ہے۔

کے پی کے، کشمیر ، گلگت ، بلتستان اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بادل چھم چھم برسیں گے۔ موسم کا حال سنانے والوں نے بھیگے موسم کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ کچھ مقامات پر موسم ابر آلود بھی ہے۔

فلک بوس پہاڑ اور انکے دامن میں بسی وادیاں بھی نقرئی لبادہ اوڑھیں گی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان، چترال، دیر، سوات سمیت بالائی مقامات پر پہاڑوں کی چوٹی پر چاندی بچھنے کا بھی امکان ہے۔ جس کے بعد سردی کی شدت پھر بڑھ جائے گی



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3A5AQqc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times