
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے لاہور کی ترقی کے لیے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ تازہ بیان میں فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ لاہور کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج60ارب روپے کا ہے، گزشتہ ادوار میں شاہی خاندان کے اثاثوں میں خوب ترقی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں عوام کو ترقی و خوشحالی سے محروم رکھا گیا، بزدار حکومت عوام محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے کمربستہ ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پر لاہور کی ترقی اور سہولتیں دینے سے متعلق کیے گئے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ منتخب نمائندوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز دیں۔
صوبائی وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور کے لیے اربوں کے ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں، شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے، منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوامی مسائل حل کریں گے، لاہور کے شہریوں کوان کا حق دے کررہیں گے، پی ڈی ایم کا ایجنڈاترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام ترقی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں چاہتے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JQu2XD
0 comments: