Tuesday, February 9, 2021

سعودی مملکت میں آن لائن کاروبار سے متعلق خصوصی ادارہ قائم

سعودی عرب

سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے کہا ہے کہ مملکت میں آن لائن کاروبار سے متعلق خصوصی ادارہ قائم کیا گیا ہے جو سرگرمیوں کا جائزہ لے گا۔

سعودی عرب میں یہ خصوصی ادارہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کرے گا اور خلاف ورزیاں رپورٹ ہونے پر ایکشن بھی لے گا، متعلقہ کاروباری مراکز پر افسران تعینات کردیے گئے۔

ترجمان سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ تمام بڑے آن لائن شاپنگ سینٹرز پر خصوصی ادارے کے رابطہ افسران تعینات کیے گئے ہیں، صارفین اپنے حقوق کے تحفظ اور تازہ صورت حال سے انہیں مطلع کریں تاکہ درپیش مسائل کا حل نکالا جاسکے، شاپنگ قانون کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کا طریقہ کار بھی متعین کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں بنائی گئی یہ کمیٹی کاروباری ادارے کو بند کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے۔

حالیہ دنوں سعودی وزارت وتجارت نے متعلقہ کاروباری اداروں پر لاکھوں ریال جرمانے عائد کیے۔ جبکہ 17 آن لائن شاپنگ سینٹرز کو نقلی مصنوعات پیش کرنے اور فرضی سیل ظاہر کرنے پر سزائیں دی گئیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MMZk3v

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times