Friday, December 4, 2020

راولپنڈی کے مصروف ترین علاقے پیر ودھائی میں دھماکہ ایک جاں بحق متعدد زخمی

راولپنڈی کے مصروف ترین علاقے پیر ودھائی میں دھماکہ ایک جاں بحق متعدد زخمی

راولپنڈی کے مصروف ترین علاقے پیر ودھائی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتئجے میں کم سے کم 7 افراد زخمی اور ایک جاں بحق ہو گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد ایک رکشے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ دھماکے کی نوعیت فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ریسکیو حکام نےعینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ اچانک رکشہ میں زوردار آواز کے بعد آگ لگی۔

پولیس کے مطابق پولیس موقع پر پہنچ گئی واقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے وجہ سلنڈر یا جنریٹر دھماکہ بھی ہو سکتا ہے۔ جائے وقوعہ کو کورڈن آف کردیا ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oonONO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times