
آئی ٹی ماہر استاد ضیا اللہ خان نے طلبہ سے رابطہ کے لیے سوشل میڈیا کو استعمال کیا اور فیس بک پر ایک پوسٹ ڈالی جس میں درج تھا کہ ’’اگر آپ ٹیکنالوجی کو سیکھنے کا شوق رکھتے ہیں اور اپنی زندگی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو میں صبح 8 بجے ویب اسمبلی پڑھانے جارہا ہوں آپ ساحل پر آجائیں۔
پوسٹ میں مزید تحریر کیا گیا کہ کھلے آسمان تلے کلاس لینے والے طلبہ کو اپنے لیپ ٹاپ اور 4 جی موڈیم اپنے ساتھ کلاس تک لانا ہوگا۔
طلبہ کی بڑی تعداد لیپ ٹاپ، کتابیں، کاپیاں لیکر سمندر کنارے پہنچ گئی اور ویب اسمبلی کے حوالے سے دی جانے والی کلاس میں شرکت کرکے ضیا اللہ خان کا لیکچر سنا۔
آئی ٹی استاد ضیا اللہ خان نے کہا کہ دورحاضر میں ابھی تک براوزر ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا اسکرپٹ سے چلتا ہے ویب اسمبلی ایک نئی ٹیکنالوجی آئی ہے جو تمام براؤزرز اور سرور میں چلی گئی۔
انھوں نے کہا کہ پہلی دفعہ دنیا میں ایسا ہوا ہے کہ تمام آئی ٹی کمپنیوں نے اس موضوع پر اتحاد کیا ہے اور ویب اسمبلی کے نام سے ایک ٹیکنالوجی بنائی جو ہر جگہ اور ہر براؤزر پر کام کرے گی، اس ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ اپنی پوری لوجیک لکھ سکتے ہیں جو اب ہر مشین قبول کریگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TvmN7u
0 comments: