Sunday, November 22, 2020

کورونا کے شدید خطرات میں عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانا سیاسی سفاکی ہے: شبلی فراز

شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرپشن کے کورونا سے عوام حساب لیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے شدید خطرات میں عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانا سیاسی سفاکی اور ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ معمولی سیاسی فائدے کے لیے بے گناہ انسانوں اور کارکنان کی زندگیوں سے کھیلنا مفاد پرست سیاسی ٹولے کی ذہنیت کو بے نقاب کرتا ہے۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملکی اداروں کو بدنام اور معیشت تباہ کرنے والے مجرم اب عوام کی صحت اور روزگار کے درپے ہیں اور یہ اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے سے عوامی صحت اور روزگار دونوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے کورونا سے عوام حساب لیں گے جبکہ عدالتی احکامات کے بعد جلسوں کا انعقاد قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیمرا کو ایسی غیر قانونی اور عوام کی صحت کے لیے خطرناک سرگرمی کو نشر کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ عوام کی صحت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HnfKwH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times