Friday, January 10, 2020

امریکا کا گھٹیا پن عالمی دنیا کے سامنے آگیا، ایران پہ کونسی نئی پابندیاں عائد کردیں؟ خطے میں ہلچل طاری

ایرانی صدر حسن روحانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا نے ایران پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد باضابطہ طور پر 17 نئی معاشی پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیر خزانہ اسٹیو منچن نے وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ امریکا کی جانب سے ایران پر 17 نئی معاشی پابندیاں لگائی گئی ہیں جس میں تعمیرات، پیداواری شعبہ، ٹیسکٹائل، کان کنی، اسٹیل اور لوہے کی صنعت پر لگائی گئی ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں میں ملوث 8 ایرانی عہدیداروں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہیں اور یہ تمام پابندیاں فوری نافذ العمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایرانی عہدیدار امریکیوں پر حملے میں ملوث ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے قاسم سلیمانی پر حملے کے حوالے سے بتایا کہ ’میں نہیں جانتا کہ قاسم سلیمانی کب اور کیسے اپنے منصوبوں کی تکمیل کرتا۔

امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچن کے مطابق امریکا نے آٹھ اہم ترین ایرانی شخصیات اور مختلف سیکٹرز کی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دیں، جن میں ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شامخانی، ایرانی ڈپٹی چیف آف اسٹاف محمد رضا عشتیانی اور ایرانی تنظیم باسیج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد قوم سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید نئی معاشی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FCOmq5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times