Friday, January 10, 2020

پی ایس ایل فائیو: پشاور زلمی میں بڑی تبدیلی کا امکان، مداح پریشان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں جس کے باعث مداحوں کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

تمام چھ فرنچائزز کھلاڑیوں کا انتخاب کر چکی ہیں اور کئی فرنچائزز کے کپتانوں کا بھی سب کو معلوم ہے، تاہم پشاور زلمی کی قیادت سے متعلق مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت ڈیرین سیمی کے بجائے کسی اور کھلاڑی کو سونپے جانے کی بات کی جا رہی ہے، تاہم اس حوالے سے فرنچائز انتظامیہ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا، البتہ فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے بھی مداحوں کو تجسس میں ضرور ڈال دیا ہے۔

لاہور میں پشاور زلمی کی منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کے دوران جب ان سے یہ پشاور زلمی کی قیادت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس معاملے کو ابھی تجسس میں ہی رہنے دیں۔

 

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ فائیو: پی سی بی کو سخت الفاظ میں کس چیز سے خبردار کردیا؟ جاوید میانداد بھی میدان میں آگئے

جاوید میانداد کا کہنا ہے پی ایس ایل کو فکسنگ سے پاک رکھنے کیلیے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ سے قبل سابق کرکٹرز نے بھی بورڈ کو اپنے مشورے دینا شروع کردیے ہیں۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/308BmC9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times