
ایران نے یوکرائن کا مسافر طیارہ گرانے کا اعتراف کرلیا، ایران کا کہنا ہے کہ یوکرائن کا طیارہ غلطی سے حملے کا نشانہ بنا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا مزید کہناتھا کہ یہ انسانی غلطی ہے، ذمہ داران سے جواب طلب کیا جائے گا اور ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایران نے یوکرائنی طیار ہ کو غلطی سے نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا،ایران نے یوکرائن کے طیارہ حادثے کو انسانی غلطی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن کا طیارہ غلطی سے حملے کا نشانہ بنا۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا مزید کہناتھا کہ یہ انسانی غلطی ہے، ذمہ داران سے جواب طلب کیاجائے گا اور ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
مزید پڑھیں: تہران میں یوکرائنی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کا معاملہ، قیاس آرائیوں کا بازار گرم۔۔۔ اہم خبر آگئی
یاد رہے کہ ایران میں طیارہ گرنے سے 176 افرادہلاک ہوگئے تھے، مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جارہاتھا۔ طیارے میں 82 ایرانی اور 63 کینیڈین شہری سوارتھے۔
یوکرائن کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اپنے ایک بیان میں مسافروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھاکہ جہاز میں 11 یوکرینی شہری سوار تھے جو کہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FFe8tQ
0 comments: