Sunday, October 4, 2020

ٹرمپ والٹرریڈ اسپتال کی جانب سے بہتر خیال رکھنے پرشکرگزار

ٹرمپ والٹرریڈ اسپتال کی جانب سے بہتر خیال رکھنے پرشکرگزار

کورونا وائرس کا شکار امریکی صدر اسپتال سے باہر نکلنے پرتنقید کی زد میں آ گئے ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کورونا میں مبتلا ٹرمپ اسپتال سے باہر نکل کر کورونا ایس او پیز کی خلاف وررزی ہے۔

ماسک پہنے ٹرمپ گاڑی میں بیٹھ کر اسپتال سے باہر نکل آئے ، انہوں نے حامیوں کو دیکھ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہاتھ ہلایا، ٹرمپ کچھ دیر بعد واپس اسپتال میں چلے گئے۔
گاڑی میں بیٹھ کر حامیوں کے پاس جانے سے پہلے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی وڈیو بھی جاری کی۔

اسپتال سے جاری وڈیو بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا سے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے، جس طرح اسکول میں سیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ والٹرریڈ اسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی جانب سے بہتر خیال رکھنے پر شکر گزار ہیں۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم نے امریکی صدر کی طبیعت سے متعلق بریفنگ میں بتایا صدر ٹرمپ کی طبیعت میں مسلسل بہتری آرہی ہے، ٹرمپ کو جمعہ کی صبح سے اب تک بخار نہیں ہوا۔

جگر اور گردے بالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں، ٹرمپ کو خون میں آکسیجن کی کمی پر سٹیرائڈز دیے گئے ،جلد اسپتال سے فراغت متوقع ہے۔۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3leZw7b

0 comments:

Popular Posts Khyber Times