Monday, October 5, 2020

ایران اور روس کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ

ایران اور روس کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ

ایران میں تعینات روسی سفیر لیون زغاریان نے کہا ہے کہ ماسکو اور تہران حکومت کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کے معاہدے کو عملی جامع پہنائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس ایران کو دفاعی نظام S-400 فروخت کرے گا، اس سے قبل بھی تہران حکومت ماسکو سے S-300 کا دفاعی نظام حاصل کرچکی ہے۔
روسی سفیر کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، ایران کو ایس 400 فضائی دفاعی نظام بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے، امریکی دباؤ کو کسی صورت خاطر میں نہیں لائیں گے۔

ایرانی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے لیون زغاریان نے کہا کہ روس کی جانب سے اس سے قبل بھی ایران کو ایس 300 پہنچایا گیا تھا، اسی طرح مذکورہ معاہدہ بھی پورا ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کے اسلحے کی پابندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کی دھمکی دی ہے، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سفیر نے کہا ماسکو امریکی دباؤ میں نہیں گھبرائے گا۔

خیال رہے کہ 18 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی پابندی ختم ہونے پر ایران روسی اسلحہ(دفاعی نظام) خریدے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iqi5DG

0 comments:

Popular Posts Khyber Times