Sunday, September 27, 2020

سندھ حکومت سےکراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے کوئی لڑائی نہیں: شیخ رشید

شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل کراچی سرکلر ریلوے کا نقشہ جاری کریں گے جسے دیکھ کر لوگ اپنا بندوبست خود کر لیں گے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سےکراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے کوئی لڑائی نہیں ہے، کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ایک پیج پر ہیں، وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے پر 10 ارب سے زائد رقم خرچ کرنے جا رہے ہیں، سرکلر ریلوے کا جائزہ لینے ہر 15 دن بعد کراچی آؤں گا۔

ریلوے زمین پر تجاوزات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کرے گی، اور سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ ریلوے ٹریک کے اطراف سے تجاوزات ختم کی جائیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوےنے کہا کہ کل سرکلر ریلوے کا نقشہ دے دیں گے، نقشہ دیکھ کر لوگ اپنا بندوبست کرلیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kJjFSG

0 comments:

Popular Posts Khyber Times