
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ مسلسل ناکامیوں کے بعد یہ جیت پاکستان کرکٹ کیلئے بہت ضروری تھی، اس سے ہم سب کو سکھ کا سانس لینے کا موقع ملا اور کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، شعیب ملک اور محمد حفیظ نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاکر فتح میں اہم کردار اداکیا۔
مصباح الحق نے مزید کہاکہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ کسی بھی کرکٹر پر ٹیم کے دروازے بند نہیں کیے، ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنے وسائل چیک کررہے تھے، احساس ہوا کہ ٹیم کو تجربے کی ضرورت ہے، بابر اعظم بھی سینئرز کی واپسی کے حامی تھے۔
انہوں نے کہا دونوں نے اہم اننگز کھیلیں، کوئی بھی کھلاڑی فارم میں اور فٹ ہوتو اسے قومی ٹیم کیلئے کھیلنا چاہیے۔ ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ پاور ہٹر کی تلاش میں آصف علی کو موقع دیا،ان کی فارم سامنے نہ آ سکی، افتخار احمد بھی ساتھ ہیں، نوجوان کرکٹرز اسپنرز کا سامنا کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔
آسٹریلیا کے بڑے گراونڈز پر ہمیں ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی جو گیند کو باونڈری کے پار پہنچا سکیں، خلا پُر کرنے کیلئے ابھی ہمارے پاس وقت ہے، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل بہت اہم اور اس میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو ورلڈکپ کیلئے زیر غور لایا جا سکتا ہے۔
ہم دیکھیں گے کہ کون سا لڑکا کس پوزیشن پر ٹیم کیلئے فائدہ مند ہوگا، لیگ کے بعد 2ماہ کا وقفہ ہوگا، منتخب کھلاڑیوں کا پول بناکر ان کے آپس میں میچ کرانے سے اندازہ ہوگا کہ کون ٹیم کے کام آسکتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36veRsE
0 comments: