Sunday, September 27, 2020

پنجاب حکومت نے ٹورازم پنجاب ایپ متعارف کروا دیا

پنجاب حکومت نے ٹورازم پنجاب ایپ متعارف کروا دی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سیاحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اسی مناسبت سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاحت کے عالمی دن پر ٹورازم پنجاب ایپ کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ٹورازم ایپ سمیت سیاحت کے فروغ کے لیے دیگر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ٹورازم پنجاب ایپ کا آغاز کیا۔

عثمان بزدار نے ڈی ٹی ایس سسٹم کی ایپ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 511سیاحتی مقامات کی معلومات پنجاب ٹور ازم ایپ پرمیسرہوگی، شہری سیاحت کی معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کرسکیں گے، ایپ کے ذریعے سیاحتی مقام کا روٹ بھی معلوم ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہری ٹورازم کارپوریشن پنجاب کی سہولتوں سے مستفید ہوں گے، ٹی ڈی سی پی کے ہوٹلز کی بکنگ بھی آن لائن کرائی جا سکے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈی ٹی ایس سسٹم ایپ ٹورسٹ آپریٹرز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹورسٹ آپریٹر ز اب آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اسی ضمن میں ای پیمنٹ کی سہولت بھی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jjJOa8

0 comments:

Popular Posts Khyber Times