Thursday, September 3, 2020

ملک بھر میں پیٹرول کی سپلائی معطل، وجہ کیا بنی؟ جان لیں اس خبر میں

کیماڑی آئل ٹرمینل پرآگ لگنے سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل ہوگئی۔
کیماڑی آئل ٹرمینل پرآگ لگنے سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل ہوگئی۔

آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شمس شاہوانی کا کہنا ہےکہ آگ سے ہمارا کافی نقصان ہوا ہے، حالات کی بہتری تک پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی اور فی الحال اپنی گاڑیاں آئل ٹرمینل سے ہٹالی ہیں، آگ پر قابو پانے کے بعد صورتحال دیکھ کرسپلائی بحالی کا فیصلہ کریں گے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جب کہ آتشزدگی سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیم اور فائر ٹینڈرز کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں لگی آگ بجھانے میں معاونت کررہے ہیں۔

پولیس کاکہنا ہےکہ جس پائپ لائن میں آگ لگی اس کی سپلائی بند کردی ہے اور آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔

آئل ٹرمینل پر آتشزدگی کے باعث ٹریفک کو آئی سی آئی پل سے متبادل راستے کی جانب بھیجا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/350cSzf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times