Friday, September 11, 2020

ڈاکٹر ماہا شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور

عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کر لی ہے

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کر لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق پولیس کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظورکرلی گئی ہے۔

تحریری حکم نامہ کے مطابق عدالت کو قبر کشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، استغاثہ قانون کے مطابق کارروائی کرے،عدالت انوسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے، ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے۔

مزید جانئے: کراچی میں افسوسناک واقعہ، خاتون ڈاکٹر نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی

یاد رہےکہ کراچی کے علاقے گزری میں خاتون ڈاکٹر نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کی، خاتون ڈاکٹر کلفٹن کے نجی ہسپتال میں نوکری کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق گزری تھانے کے قریب خاتون ڈاکٹر ماہا علی شاہ نے گھر کے واش روم میں خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔

شدید زخمی حالت میں خاتون ڈاکٹر کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ 3 گھنٹے سے زائد زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد جاں بحق ہو گئیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hfQUux

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times