Saturday, August 15, 2020

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کے چہرے کِھل کِھلا اُٹھے

مون سون کا سسٹم کراچی میں داخل ہونے کا امکان نہیں
محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ اور کشمیرمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اورنارووا ل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لیہ، بھکر اورڈی جی خان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، بدین، تھرپارکر، نگرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، شہید بینظیر آباد اور سکھرمیں بارش ہوگی۔ میرپورخاص، سانگھڑ اور مٹھی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پشاور، ایبٹ آباد، دیر، مانسہرہ، سوات، بونیر، مردان، کوہاٹ، کرم، بنوں، لسبیلہ، خضدار، بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنےوالا ہوا کے کم دباﺅ کا سسٹم اندرون سندھ موجود ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے بونداباندی ہوئی ہے۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، کلفٹن اور ملیرمیں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

سپرہائی وے، سرجانی، سہراب گوٹھ ، فیڈرل بی ایریا، خداداد کالونی اور طارق روڈ میں بھی بونداباندی ہوئی۔

بارش برسانے والا مون سون کا سسٹم کراچی میں داخل ہونے کا امکان نہیں۔ ہوا کے کم دباو کا سسٹم ٹھٹھہ بدین اور میر پورخاص سے ہوتا ہوا مٹھی میں داخل ہوا ہے۔اندرون سندھ میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ar5VYT

0 comments:

Popular Posts Khyber Times