Saturday, November 20, 2021

کپتان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑیں گے، شہباز گل

کپتان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑیں گے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ ‏وہ امریکہ واپس جانے کے لئے نہیں آئے، کپتان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز گل نے کہا کہ کچھ سیاسی مسخرے اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کے لئے آئے دن ان کے امریکہ واپس جانے کی جھوٹی پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں، ایسے مسخروں پر واضح کر دوں کہ واپس جانے کے لئے نہیں آیا۔

 

شہبازگل نے کہا ہے کہ جتنا پیسہ آپ شریفوں کی کرپشن میں مددکر کے کماتے تھے۔۔اس سے زیادہ پیسوں کی نوکری عمران خان پرقربان کی ہے،جب تک ہمت ہے مسخروں اور ان کے تماش بینوں کی کرپشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔

شہباز گل نے کہا کہ کپتان حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، وہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہوں گے، ‏مجھے پتہ ہے مسخروں اور ان کے لیڈروں کومیری بہت تکلیف ہے،زندگی موت عزت اللہ کے ہاتھ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32kUQsn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times