Saturday, August 15, 2020

کارکنان پر پتھراؤ اور ان کے سر پھاڑنے والوں کو جواب دینا پڑے گا: رانا ثناءاللہ

 رانا ثناءاللہ
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ نیب پیشی پر مریم نواز کی گاڑی پرگولیاں چلائی گئیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تفتیشی ماہرین سے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کروا لیا ہے، اس سازش میں جو بھی ملوث ہوا اُس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے، اگرمریم نواز کی گاڑی بُلٹ پروف نہ ہوتی تو کوئی سانحہ بھی ہو سکتا تھا۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مریم نواز پر حملہ، کارکنان پر پتھراؤ اور ان کے سر پھاڑنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔

شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید ملکی سیاست کو وہیں پہنچانا چاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید معاشی تباہی، بے روزگاری اوربھوک کا جواب دیں، شیخ رشید دو سال میں 100 ٹرین حادثوں کا جواب دیں، ن لیگ کی فکرنہ کریں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی کے دوران لیگی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔

نیب کے لاہور دفتر کے باہر پتھراؤ،لاٹھی چارج ،نعرے ،شیلنگ اور بد نظمی کی وجہ سے مریم نوازپراپرٹی کیس میں بیان ریکارڈ نہ کراسکیں اور نیب نے انہیں واپس روانہ کردیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/345Ww7Y

0 comments:

Popular Posts Khyber Times