میچ کے دوران بارسا کی دفاعی غلطیاں اتنی زیادہ تھیں کہ انھیں شمار کرنا بھی ناممکن ہے۔ اسے یورپ میں کسی ٹیم کی سب سے بدترین شکست کہنا زیادہ مناسب ہو گا۔
90 منٹ چلنے والے میچ کے 22 منٹ ہسپانوی فٹبال ٹیم ایف سی بارسا پر بہت بھاری پڑے، جس کے دوران بائرن کے ایورن پیریزک، سرج گینبری اور مولر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کلب کو فتح سے ہمکنار کیا۔
وقفے کے بعد سواریز نے ہسپانوی ٹیم کو امید تو دلائی، لیکن جوشوا کِمِچ کی حیرت انگیز مہارت، رفتار اور الفونسو ڈیوس کی عمدہ ڈلیوری نے اس پر پانی پھیر دیا۔
رابرٹ لیوینڈوسکی نے چیمپئنز لیگ کا 14 واں گول کیا اور ہسپانوی ٹیم کے گہرے زخموں پر نمک تب پڑا جب فلپ کوٹنہ (جنھیں ہسپانوی ٹیم سے ادھار پر لیا گیا ہے) نے بینچ سے آنے کے بعد ساتواں اور آٹھواں گول کرکے قصہ تمام کر دیا۔
اس مقابلے میں بائرن اب تک سب سے بہترین سائیڈ کے طور پر سامنے آئی ہے۔
انھوں نے پانچ مواقع پر (حال ہی میں 2013 میں سمیت) یوروپی کپ یا چیمپئنز لیگ جیتی ہے۔ اور وہ اس سیزن کے ٹورنامنٹ میں سب سے مضبوط امیدوار دکھائی دے رہے ہیں۔
بائرن کا مقابلہ سیمی فائنل میں کس ٹیم سے ہو گا، اس کا علم سنیچر کے روز مانچسٹر سٹی اور فرانسیسی ٹیم لیون کے میچ کے بعد ہو جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kNp77S
0 comments: