کراچی میں مون سون کی بارشوں میں پاک فوج نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ریلیف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں اور ڈی واٹرنگ پمپس سمیت ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالا جا رہا ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو بھی کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مزید ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Dv0Xhu
0 comments: