Wednesday, December 12, 2018

وزیراعظم عمران کی گیس کی طلب اور رسد کو مزید مربوط بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران کی گیس کی طلب اور رسد کو مزید مربوط بنانے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے مستقبل میں کسی بحران سے بچنے کیلئے گیس کی طلب اور رسد کو مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات ملک میں گیس کی قلت کے بارے میںبدھ کی شام اسلام آباد میں ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیراعظم کو بتایاکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی ملک میں گیس کے موجودہ بحران کی ذمہ دار ہیں جنہوں نے کچھ گیس کمپریسرز میں خرابی کے بارے میں معلومات سے چھپائیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کمپنیوں نے دسمبر کے دوران گیس کی طلب کے بارے میں تخمینے کے حوالے سے غفلت اور نااہلی کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے خراب گیس کمپریسرز سے متعلق معلومات چھپانے پرسوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کی غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا اور وزیر پیٹرولیم کو آئندہ 72 گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کو بتایاگیا کہ آرایل این جی لے کر آٹھ مال برادر بحری جہاز شیڈول کے مطابق پاکستان پہنچ جائینگے اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بحال کرنے کیلئے کوششیں تیز کی گئی ہیں۔

انھیں بتایاگیا کہ مقامی گیس کی تیاری اور پیداوار میں کمی اور گیس کمپیریسرز میں خرابی کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہاکہ سی این جی اور چند عمومی صنعتوں کے بجلی گھروں کو گیس فراہمی میں مشکلات کاسامنا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Qrd3h2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times