Thursday, July 30, 2020

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد کا عید الاضحیٰ پر خصوصی پیغام

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلم قائدین کو اپنی اور سعودی عوام کی جانب سے مبارک باد پیش کی۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی پیغام میں سعودی قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ سمیت دنیا بھر کے انسانوں کو وبا سے نجات دے۔

اس سے قبل شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام مسلم قائدین نے الگ الگ پیغامات بھیج کر دونوں رہنماؤں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

مسلم قائدین نے پیغامات میں یہ دعا بھی دی تھی کہ اللہ تعالیٰ ایثار و قربانی کا یہ تہوار مسلم امہ کی زندگی میں بار بار لائے، خیر و برکت سے نوازے اور مزید امن و استحکام امت کا مقدر بنے۔

واضح‌ رہے کہ آج سعودی عرب میں‌ عید الاضحیٰ‌ مذہبی جوش و جذبے کے تحت منائی جائے گی جبکہ مملکت میں‌ مقیم شہریوں‌ کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے.

رواں‌ سال حج کی سعادت بھی صرف سعودی عرب میں‌ مقیم شہریوں‌ نے حاصل کی ہے کرونا کے سبب غیرملکیوں‌ کے لیے حج کے دروازے بند کردئیے گئے تھے.



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ECs4rh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times