Saturday, July 11, 2020

اداکارہ نادیہ خان نے اپنی فیملی سے متعلق اہم بات برسوں چھپا کر رکھی، آخر وجہ کیا؟؟؟ جانئے خبر میں

اداکارہ نادیہ خان اور انکی فیملی
پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پہلی بار اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

حال ہی میں معروف میزبان نادیہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک فیملی تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے تینوں بچے یعنی بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔

 

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نادیہ خان نے لکھا کہ ’میں نے اپنے چھوٹے بیٹے کیان کے ساتھ پہلی مرتبہ ایک فیملی تصویر آپ سب کے ساتھ شیئر کی ہے۔‘

نادیہ خان نے اپنے بچوں کی بھرپور زندگی کے لیے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ مہربانی ماشاءاللّہ کہیں اور میرے بچوں کی لمبی عُمر اور صحت مند زندگی کے لیے دُعا کریں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میرے بچوں کی تمام خالہ اور ماموں کے لیے بھی دُعا کریں۔‘

نادیہ خان کی اِس پوسٹ پر صرف چند ہی گھنٹوں میں 17 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں اور نادیہ خان کے چاہنے والے اُن کے لیے اور اُن کے بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iQL5G2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times