Thursday, May 30, 2019

جونی بیرسٹو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے

 جونی بیرسٹو
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی پہلی وکٹ ایک رن پر گر گئی،بلے باز جونی بیرسٹو بغیر کوئی رن بنائے عمران طاہر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے

ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلسی نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور جونی برسٹو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عمران طاہر نے پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر برسٹو کو پویلین واپس بھیج دیا۔

انگلش ٹیم اون مورگن کی قیادت میں جیسن روئے،جونی برسٹو، جوئے روٹ، جوس بٹلر، بین اسٹوکس، معین علی، کرس ووکس، عادل رشید، جوفرا آرچر اور لیام پلنکٹ پر مشتمل ہے۔

مہمان ٹیم جنوبی افریقا کی قیادت فاف ڈپلسی کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ایڈن مارکرام، راسی وین، جے پی ڈومنی، آندلے پھلکوایو، ڈیوائن پروٹرس، کگیسو رابادا، لنگی نگیڈی اور عمران طاہر شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JLW9Wu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times