
صدرمملکت نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترامڑی میں قائم کی جانے والی مویشی منڈی کے دورے کے موقع پرکہی۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف
علوی نے اپنے دورے کے دوران وہاں موجود لوگوں سے ان کے مسائل بھی سنے جب کہ بیوپاریوں نے انہیں اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
صدر مملکت نے بات چیت کے دوران بیوپاریوں اور لوگوں سے کہا کہ وہ جانوروں کی خریداری کے دوران احتیاطی تدابیر کو لازمی ملحوظ خاطر رکھیں۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ عیدا لاضحی اور محرم کے مواقع پر احتیاطی تدابیر پہ لازمی عمل درآمد کریں۔حکومت کے متعدد دیگر زعما بھی یہ بات کئی مرتبہ باورکراچکے ہیں کہ عید قرباں کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے وگرنہ بد احتیاطی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرعید الاضحی کے موقع پر بدا حتیاطی برتی گئی تو ریکوری میں کم از کم دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CVpBHO
0 comments: