Monday, April 13, 2020

سپریم کورٹ کیجانب سے پنجاب حکومت کا بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا مشروط سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت یہ پابندی کیسے لگا سکتی ہے؟کس حکم کے تحت یہ پابندی لگائی گئی؟ جب کہ آرٹیکل 15 وفاقی حکومت کا دائرہ اختیار ہے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بین الصوبائی سفر کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ کی پابندی کی شرط ختم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں 8 ارب روپے کا راشن تقسیم کیا گیا، زبانی بتایا گیا تفصیل نہیں دی گئی، آئندہ سماعت پر سندھ حکومت سے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر رپورٹ پیش کرے۔

عدالت نے وفاق اورصوبوں سے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کی تفصیلی رپورٹس طلب کی ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈاکٹرز کو مکمل سہولیات اور سینیٹری ورکرز کو یونیفارم فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

سپریم کورٹ نے کورونا سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کی حکومت کو معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان میں کورونا وائرس کیخلاف اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر ازخود نوٹس لیا ہے۔ حکومتی ٹیم فی الحال عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو عہدے سے ہٹانے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RwNwBJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times