Monday, April 13, 2020

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5,374 جبکہ 1,095 مریض صحتیاب

کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی 93 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے مریضوں کی تعداد 5,374 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 93 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک ہونے والی 93 ہلاکتوں میں سے سندھ میں 30 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 34 اور پنجاب میں 23 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

سندھ

سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1411 اور ہلاکتیں 30 ہوگئی ہیں۔

مزید جانئے: وفاقی حکومت کو چاہیے سخت وقت میں سندھ سمیت تمام صوبوں کی مدد کرے: سابق صدر زرداری

صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

پنجاب

پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آئے اور 2ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

صوبے میں 130 کیسز اور 2 ہلاکتوں کی تصدیق رات گئے عثمان بزدار نے کی جب کہ مزید 62 کیسز اور ایک ہلاکت کی تصدیق آج ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے کی گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2594 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 23 ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں آج اب تک کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 131 ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں اتوار کو کورونا سے مزید 3 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کل ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی جب کہ صوبے میں مزید 47 کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 744 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔

بلوچستان

صوبے بلوچستان میں کیسز کی مجمعی تعداد 230 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شکار مریضوں میں 18 ڈاکٹرز اور 3 پیرامیڈکس بھی شامل ہیں۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ بلوچستان میں کورونا کے 123 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اتوار کو مزید 8 کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی ہے۔

گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 149 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔

وزیراطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس نے ٹوئٹ کے ذریعے کیسز کی تصدیق کی۔

کورونا ریلیف فنڈز:

کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت پاکستان کو مزید فنڈز کی ضرورت پڑ گئی ہے جس کیلئے وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ریلیف فنڈز: وزیر اعظم کی سمندر پار پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل

وزیراعظم عمران خان آج سے بیرون ملک پاکستانیوں کیساتھ رابطہ مہم شروع کریں گے اور اس سلسلے میں معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خود اوورسیز پاکستانیوں سے مخاطب ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ سمندر پار ہم وطنوں سے کورونا ریلیف فنڈز کےلیے عطیات کی اپیل کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ehkPCi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times