Friday, July 3, 2020

محکم موسمیات نے شہرقائد میں بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کردی

کراچی میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ہے، ڈائریکٹرمیٹ میٹ نے کہا ہے اگلے ہفتے سے شہر میں مون سون بارشیں متوقع ہے
محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔ شہر میں اگلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا اور معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔

کراچی میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ہے، ڈائریکٹرمیٹ میٹ نے کہا ہے اگلے ہفتے سے شہر میں مون سون بارشیں متوقع ہے، 6جولائی کی شام یا رات کو درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ڈائریکٹر میٹ کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں معمول سے 10فیصد زائد بارشیں متوقع ہیں، بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے کا امکان ہے، معمول سے زائد بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا بھی خدشہ ہے۔

ادھر شہر میں گرمی اور اوپر سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

جبکہ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مون سون کے باعث کراچی میں مزید لوڈشیڈنگ ہوگی، اس طرح بارش کی خوشیاں کے الیکٹرک برباد کردے گا، حکومت کا چاہیے کہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر غور کرے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VIFUOy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times